13 ستمبر 2014 - 16:20
نفرت کی آگ، امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف اتحاد تشکیل دیا ہے، جس کا علاقے کی مشکلات دور کرنے کے لئے کوئی منطقی جواز نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج مشہد میں آستانہ قدس رضوی کے زیر انتظام ایک تقریب میں کہا کہ علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کو ختم کرنے کی امریکی منطق، نہ صرف اس گروہ کو ختم نہیں کرسکے گی، بلکہ علاقے میں نفرت کی آگ کو بھڑکائے گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکہ نے جب یہ دیکھا کہ وہ اقوام متحدہ اور سلامتی کے ذریعے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تو اس نے ایک اتحاد تشکیل دیا، ایسا اتحاد امریکہ نے ایران کے خلاف بھی تشکیل دیا تھا اور آج یہ اتحاد شام کی حکومت کے خلاف تشکیل دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے مزید تاکید کی کہ امریکہ یہ خیال نہ کرے کہ وہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کا جواز فراہم کر کے، دمشق کی حکومت کو نقصان پہنچا سکتا ہے، کیونکہ علاقے میں لگائی جانے والی نفرت کی آگ، امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

.......

/169